ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے عوامی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے انٹیلی جینس اداروں کی جانب سے سندھی لاپتہ کارکنوں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئےبھوک ہڑتال کیمپ پر حملے اور خواتین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی آوازوں کو روکنے کے لیئے پاکستان کی ظالمانہ کوششوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کو آواز اُٹھانا چاہیئے۔