زامران سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد

300

 

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل زامران سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت اقبال ولد صوفی ملنگ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ حب چوکی کا رہائشی ہے۔

یاد رہے اقبال کو گذشتہ دنوں 17 مئی 2018 کو بلیدہ کے علاقے گلی سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔