تمپ سے نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

187

ٹی بی پی نمائندے کو تمپ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ سے نامعلوم مسلح افراد ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اغوا ہونے والے شخص کا تعلق تمپ کے علاقے نذرآباد سے ہے اور اس کا نام حاتم بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب تمپ کے ہی علاقے گومازی سے عمر ولد نذرمحمد کو فورسز نے حراست میں لینے کے دو گھنٹے بعد رہا کردیا۔