تربت: ہسپتالوں نے زخمیوں کو لینے سے انکار کردیا

215

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج مند میں جنازے پر فائرنگ کے بعد جو لوگ زخمی ہوئے تھے ان تمام زخمیوں کو تربت کے کسی بھی ہسپتال نے لینے سے انکار کیا ہے ان کا کہنا ہیکہ ہمیں فوج نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے، جسکی وجہ سے تمام زخمیوں کو کراچی لے جایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان زخمیوں میں انتہائی غریب لوگ بھی شامل ہیں جو مالی حوالے سے تنگ دست ہیں اور ان کے فیملی والے انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ایک تو کراچی ان سے کافی دور پڑتا ہے اور وہاں علاج کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید ہونے والے عاطف بلوچ کے جنازے پر آج فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ماموں جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، علاقائی ذرائع کے مطابق اس واقعہ کا زمہ دار فورسز اور فورسز کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ سکواڈ  کے لوگوں کو ٹہرایا جارہا ہے۔