بی ایل ایف نے فورسزپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

128

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی بروز منگل سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے دراسکی چوکو میں سڑک کی تعمیر کی حفاظت کرنے والی فوجی گاڑی پر راکٹ اور خود کار ہتھیارو ں سے حملہ کیا۔ حملے میں گاڑی ناکارہ اورتین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مذید کہا کہ کل رات ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ڈھل کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ چوکی کے اندر راکٹ گرنے سے قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔