معروف یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا ہے کہ بھارت کو بلوچستان کی آزادی میں مدد کرنا چاہیئے، تبھی پاکستان سدھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بابا رام دیو نے کہا ہے کہ ” اس حقیقت سے اب سب آشنا ہیں کہ دہشتگردوں کی تربیت پاکستان میں ہوتا ہے، اس مسئلے کا صرف یہ حل ہے کہ بھارت پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر حملہ کرکے، اس پر قبضہ کرے اور اپنا حصہ بنائے اور بلوچستان کو آزادی کی حصول میں مدد کرے۔”
یاد رہے، بابا رام دیو نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گذشتہ دن اعتراف کیا تھا کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے پیچھے پاکستان میں پلنے والے دہشتگرد تھے۔