بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف ایف بی ایم کا مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

296

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایم کی جانب سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شہر ٹرافلگر اسکوائر میں  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے ساتھ ساتھ آگاہی کی خاطر پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

دوسری جانب جرمنی کے شہر ہنوفر میں بھی  28 مئی کے یوم آسروخ کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ کا ریلی و احتجاجی مظاہرہ ہوا، اور پمفلٹ تقسیم کیئے گئے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں بھی چاغی میں ایٹمی دھماکے کے خلاف  آگاہی مہم کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے ہوا ۔۔مظاہرین نے پمفلٹ بھی تقسیم کی جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں ان ایٹمی دھماکوں کے تابکاری کے اثرات سے وہاں مختلف افسام کی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں اس لئے عالمی ادارے بلوچستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے صاف کریں ۔

نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میوزیم پلین میں بھی  ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ایف بی ایم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج میں بی آرپی اور بی این ایم کے سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء ایٹمی دھماکوں کے خلاف امریکہ میں مظاہرہ کیا گیا ۔