افغانستان : کندھار پولیس سربراہ جنرل رازق اچکزئی پر حملہ

1222

افغانستان کے جنوبی صوبے کے پولیس سربراہ جنرل رازق پر حملہ۔

تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے طاقت ور پولیس سربراہ جنرل رازق پر اس کے گھر اسپین بولدک میں حملہ کیا گیا ہے ۔

تین حملہ آوروں نے گھر پر حملہ کیا، تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد تینوں حملہ آور مارے گئے اور ساتھ ہی دو  پولیس اہلکاروں کی بھی جانبحق ہونے کی اطلاع ہے ۔