افغانستان : کندھار میں بم دھماکہ 20 افراد جانبحق 37 زخمی

953

افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں بم دھماکے سے 20 افراد جانبحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کندھار شہر کے اندر حضرت جی بابا کے حدود میں پرانے اڈے میں کنٹینر کے اندر چھپائے گئے باردوی مواد کے دھماکے سے 20 افراد جانبحق جبکہ 37 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

کندھار پرانے اڈے میں کنٹینر کے اندر چھپائے گئے باردوی مواد کے دھماکے سے 20 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ زرائع کے مطابق شدت پسندوں نے بارودی مواد کو کسی بڑے کارروائی کےلئے جمع کیا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر انھیں ناکارہ بنانے کی تیاری ہورہا تھا کہ دونوں کنٹینرز میں زور دار دھماکہ ہوا ۔

دھماکے سے آس پاس کی کئی عمارتیں مہندم جبکہ درجنوں عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے ۔

 دھماکے سے افغان پولیس کے آفیسر فدا محمد سمیت فورسز کے چار اہلکار جبکہ 16 عام شہیر ی جانبحق ہوئیں جبکہ زخمیوں میں 6 فورسز کے اہلکار جبکہ باقی 31 افراد عام شہری بتائے جاتے ہیں ۔

دھماکے سے افغان پولیس کے آفیسر فدا محمد سمیت فورسز کے چار اہلکار جبکہ 16 عام شہیر ی جانبحق ہوئیں

دریں اثناء دوسری جانب  جنوبی صوبے غزنی میں طالبان کے جاری حملوں میں ضلعی پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 14 پولیس اہلکار جانبحق ہوگئے۔

طالبان کے جاری حملوں میں ضلعی پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 14 پولیس اہلکار جانبحق ہوگئے