افغانستان : طالبان کے اعلیٰ سطحی اجلاس پر امریکہ کا ایم 142 میزائل سے حملہ

219

افغانستان میں امریکی فورسز کی جانب سے طالبان کے اعلیٰ سطحی اجلاس پر ایم 142 میزائل سے حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستان کے شورش زدہ جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پر ایم 142 میزائل سے حملہ کیا ۔

امریکی فورسز کی جانب سے ہونے والے حملے میں اطلاعات کے مطابق متعدد رہنما مارے گئے ، تاہم ابھی مارے گئے کسی بھی طالب کا نام معلوم نہ ہوسکا ۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں امریکی جنرل نے جس اجلاس کو نشانہ بنایا اس میں افغانستان کے آنے والے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ ہورہی تھی ۔

امریکی جنرل نے کہا کہ ہم اپنے افغان فورسز کی ہر ممکن کمک و مدد کریں گے ۔