افغانستان: رواں سال 83 ہزار شہری بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

212

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چند ماہ میں ہی 83 ہزار سے زائد افغان شہری بے گھر ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کی وجہ سے صرف گزشتہ ہفتے اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباﹰ بیس ہزار بنتی ہے۔

مزید کہا گی اہے کہ حکومتی فورسز اور طالبان سمیت مسلح گروپوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے گزشتہ برس قریب ساڑھے چار لاکھ افغان باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے تھے۔