افغانستان : خوست مسجد میں خود کش حملہ ، 30 افراد جانبحق درجنوں زخمی

408

افغانستان مسجد میں خود کش حملہ ، 30 افراد جانبحق درجنوں زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں ایک مسجد میں خود کش حملہ ہوا ہے ۔

حملے میں 30 کے قریب لوگ جانبحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ لوگ مسجد میں آنے والے انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا اندراج کررہے تھے ۔

اس کے علاوہ افغانستان میں سرگرم شدت پسند گروہ طالبان اور داعش دونوں ہی انتخابات کو غیر شرعی قرار دیتے ہیں ، اور چند دن قبل کابل میں ووٹر اندراج سینٹر پر خود کش حملہ بھی ہوا تھا جس کی ذمہ  داری داعش نے قبول کی تھی