افغانستان : تاپی منصوبے سے منسلک ٹیم پر حملہ 5 کارکن جانبحق

149

افغانستان میں تاپی منصوبے سے منسلک ایک کمپنی کے ٹیم پر مسلح شدت پسندوں کا حملہ ۔

حملے پانچ کارکن جانبحق جبکہ ایک کو مسلح شدت پسند اپنے ساتھ لے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں مسلح شدت پسندوں نے تاپی منصوبے سے منسلک بارودی سرنگ صاف کرنے والے ٹیم پر حملہ کرکے پانچ کارکنوں کو قتل کردیا ۔

مسلح شدت پسندوں نے “اے ایم ڈی سی ” نام پروجیکٹ کے کارکنوں پر حملہ کندھار کے ضلع میوند کے علاقے ملنگ کاریز میں کیا ۔

عینی شائدین کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا کہ حملہ  آور موٹر سائیکوں پر سوار تھے اور پانچ کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد ایک کارکن کو زندہ اپنے ساتھ لے گئے ۔