اسلام آباد: امریکی سفارتی پابندیوں کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگادی۔

110

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی ایئر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق دیکھا جائے گا، امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پہلے متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت لینا ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانےکی اپنی یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتخانےکی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا،امریکی سفارتکاروں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کےبغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے سفارتی عملے پر پابندیاں لگائی ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے ، ان پابندیوں کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار سفارتخانے سے 25 میل کے فاصلے کے اندر رہیں گے اور اگر اُنہیں 25 میل سے باہر جانا ہو تو امریکی محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گا۔