اسلام آباد: سندھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لگائے گئے کیمپ پر فورسز کا حملہ، کیمپ اکھاڑ دیا۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سندھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سندھی طلباء کی جانب سے لگائے بھوک ہڑتالی کیمپ پر فورسز نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھی لاپتہ افراد کی بازیابی اور کراچی کیمپ میں رینجرز کی جانب سے عورتوں پر تشدد کے خلاف سندھی طلباء تنظیم مہران کونسل کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے 72 گھنٹوں کے لئے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ پر فورسز نے حملہ کردیا گیا، حملے میں طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل کراچی میں سندھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لگائے گئے کیمپ پر بھی فورسز کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔