آواران کے علاقے نڑانچ میں گیسٹرو سے متاثرہ مزید 3مریض دم توڑ گئے اور متاثرہ افرادکی تعداد 150سے تجاویز کرگئی۔
متاثرہ افراد کو لسبیلہ منتقل کرنا شروع کردیا۔
110متاثرہ افراد کی جام غلام قادر اسپتال منتقل ہونے کے بعد اسپتال میں جگہ کم پڑگئی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آواران میں گیسٹر و کی وباء سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد 150سے زائد ہوگئی ہے۔۔ چار روز میں گیسٹرو کے وباء سے خواتین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں : ٹڑانچ – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ
متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث جام غلام قادر اسپتال میں بیڈز کی تعداد کم پڑ گئی جس کے باعث ایک بیڈ پر دو سے زائد متاثرہ افراد کو طبی امداددی جارہی ہے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق نڑانچ میں رہ جانے والے متاثرہ افراد کو حب منتقل کیا جائیگا ۔
آواران : مضرصحت پانی پینے سے 2 افراد جانبحق 80 متاثر
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اسپتال میں ادویات کی قلت پیدا بھی ہوگئی ۔