ڈیرہ مراد جمالی: پولیس موبائل پر بم حملہ

321

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  ڈیرہ مراد جمالی
میں ڈی سی چوک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے سے پولیس اہلکاران سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here