سندھ : قوم پرست کارکنوں کی بازیابی کےلئے احتجاجی مظاہرے جاری

260

سندھ کے گمشدہ قومپرست کارکنان کی بازیابی کے لئے آج ساتویں روز بھی احتضاج جاری

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق سندھ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے قوم پرست کارکنوں کی بازیابی کے سندھ کے مختلف شہروں میں میں بھوک ہڑتال، مظاہرے ، احتجاج جاری  ہیں

 واضح رہے کہ فورسز  اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ  قومپرست کارکنوں  کی بازیابی  کے لئے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے آج ساتویں دن بھی سندھ بھر میں احتجاج جاری رہا۔

خیرپورمیرس میں گمشدہ جسقم کارکن ایوب کاندھڑو کے بیٹے سجاد ایوب کاندھڑو اور جسقم ( آریسر) کارکنوں نے احتجاجی مظاہرا کیا ۔

گمبٹ ، فیض گنج ، ہنگورجا ، سکرنڈ اور نوابشاہ میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا

کراچی ملیر پریس کلب اور ٹھٹہ پریس کلب کے سامنے سندھی طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و  بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا

 جبکہ دوسری جانب ٹنڈومحمدخان ، ٹنڈواللہ یار ، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں جسقم آریسر رہنما ارباب بھیل ، د وست علی بھٹی اور دیگر کارکنان نے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتالی کیمپس لگایا ۔