کیلکور: فورسز پر حملہ کر کے دو اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

149

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار15 اپریل کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں کاشت کور کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

کیلکور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی عین روٹ پر ہے اور یہاں ایک ہفتے سے شدید فوجی آپریشن جاری ہے اور یہاں پانچ نئی فوجی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان چوکیوں اور آپریشنز کا مقصد اس منصوبے پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں کی حفاظت کرنا مقصود ہے، ساتھ ہی یہ اہلکار علاقہ مکینوں کو ہجرت پر مجبور کرکے سی پیک منصوبے کی روٹ پر سے عام آبادی کو ختم کرکے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹائے چکے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں اور ان کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔