کیچ: پاکستانی فوج کا آپریشن، متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

114

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں فورسز کا آپریشن، متعدد لاپتہ اور دکانیں نزرآتش۔

تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے جالگی میں فورسز نے آپریشن کر کے دکانیں اور تیل ڈپو کو آگ لگادیا اور دوران آپریشن کئی افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا جن کے متعلق ابھی تک تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 15 اپریل کو فورسز نے جالگی میں آپریشن کرکے دکانوں کو نزر آتش کیا تھا اور مشینری و دیگر سامان اٹھا کر لے گئےتھے۔