کیچ: فورسز کی فائرنگ سے ایک زخمی، تین افراد لاپتہ کردیئے گئے

126

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تجابان، سنگ آباد سے فورسز نے تین افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے، جن کی شناخت حسن ولد در محمد، قمبر ولد مراد اور مجید ولد سلیم سکنہ سنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ فورسز کی فائرنگ سے حسن ولد درمحمد زخمی ہوا ہے، جنہیں زخمی حالت میں فورسز اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ حسن اور قمبر نامی افراد کچھ دن قبل دبئی سے آئے تھے۔