کیچ: تجابان میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار

140

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تجابان میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجابان کے علاقے سنگ آباد سے فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر در محمد سکنہ تجابان سنگ آباد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ در محمد کے بیٹے حسن 6 اپریل کو فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جسے زخمی حالت میں فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔