کچلاک: ٹریفک حادثے میں 16 افراد زخمی

231

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچلاک میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق کچلاک میں کلی پوٹی کراس پر مسافر وین اور گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی جمعرات کو ایک مسافر وین میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے قلعہ عبداللہ جارہے تھے، وین جیسے ہی کچلاک کے علاقے کلی پوٹی کراس پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث پشین سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہوگئے.

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.