کوئٹہ فائرنگ سے محمد اعظم لانگو نامی شخص جانبحق

177

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق آج کوئٹہ میں دشت روڈ سبی پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت چالیس سالہ محمد اعظم لانگو ولد میرآزر سکنہ کیچی بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابتک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔