کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص زخمی

95

ٹی بی پی نمائندہ کوئٹہ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ اور زخمی شخص کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔