کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

119

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ طوغی روڈ پر پرچون کی دکان پر فائرنگ سے 38 سالہ خیربخش ولد امیر بخش قبیلہ شاہوانی جانبحق ہوا ہے.

ایدھی ذرائع کے مطابق میت کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.