کوئٹہ: سول ہسپتال سے کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد

135

کوئٹہ سول ہسپتال سے کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سٹور سے کروڑوں روپے مالیت کے زائد المیعاد ادیات برآمد کی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان نے عوامی شکایات پر سول ہسپتال کوئٹہ کے سرکاری میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے کے زائد المیعاد ادویات برآمد کئے گئے ہیں.

تحقیات سے پتہ چلا ہے کہ ہسپتال کو درکار ڈسپوزیبل گلوکوز جس کی بمشکل ہسپتال کو سالانہ بنیادوں پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہوتی ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے ایم ایس ڈی کے مدد سے 7 لاکھ سے گلوکوز منوائے جبکہ دل کے امراض کے لئے ایک گولی جو کی سالانہ ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق 9 ہزار میں ضرورت ہوتی ہے اس دفعہ 2 لاکھ روپے میں منگوائی گئی ہیں جبکہ پانچ قسم کی درد کی گولیاں مختلف کمپنیوں سے خریدی گئی ہیں، اسی طرح ایسی ادویات جن کو منفی درجہ حرارت اور فریزر میں رکھنا لازمی ہے وہ بھی سٹور میں بغیر فریزر کے رکھے گئے ہیں جن کی طبعی افادیت اب ختم ہوگئی ہے، جس مقصد کے لئے یہ ادویات بنائے گئے تھے اب ان کی وہ صلاحیت ختم ہوگئی ہے.

بتایا جارہا ہے باثر شخصیات اور ایم ایس ڈی سمیت ہسپتالوں کے ادویات وصول کرنے والے افراد اس کرپشن میں ملوث ہے.