کوئٹہ : دکان پر فائرنگ ، ہزارہ برادری کے 2 افراد جابحق

441

کوئٹہ میں مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے دو افراد جابحق۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علی بھائی روڈ پر  جعفر علی الیکٹرک پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔

مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے جابحق ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے اور ان کی شناخت  جعفر علی اور  محمد علی کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں ـــ  ہزارہ نسل کشی اور بلوچ قومی تحریک کا تعلق؟ دی بلوچستان پوسٹ تفصیلی رپورٹ

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی قتل عام میں ایک دفعہ پھر تیزی آئی ہے