اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی کے کسی کارکن کو بھی نقصان پہنچا تو چیف جسٹس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر موجود لوگوں سے سیکیورٹی واپس لینا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، اے این پی نے دہشت گردی کے خلاف بھر پور جنگ لڑی ہے اور آج بھی اے این پی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، اے این پی کے کسی کارکن کو بھی نقصان پہنچا تو چیف جسٹس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار نے خیبرپختونخو ا میں تبدیلی کے دعوؤں کی قلعی کھول کر کپتان کی اصلیت پوری قوم کود کھادی، اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے گریبان پر میرا ہاتھ ہوگا، پی ٹی آئی سے نکالی گئی خاتون اراکین کا قرآن پاک پر حلف کپتان کے منہ پر طمانچہ ہے، سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں سراج الحق کا بیان ان کی آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے۔