کراچی سے عمران بلوچ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء، خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

199

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے نامعلوم افراد نے عمران بلوچ نامی شخص کو اغواء کرلیا.

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح دس بجے عمران بلوچ اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ سول ہسپتال کے حدود میں لوہا مارکیٹ میں حسبِ معمول مزدوری کے غرض سے موجود تھا.

علاقائی ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ کے رہائشی عمران بلوچ کو اغواء کرنے والے جس گاڑی میں آئے تھے وہ کراچی پولیس کے استعمال میں ہوتی ہے-

عمران بلوچ پیشے کے اعتبار سے ایک سوزوکی ڈرائیور ہے، جو گاڑی چلاکر اپنے گھر کو چلاتا ہے-

عمران کے خاندان کے افراد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ان کے بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-