ڈیرہ مراد جمالی: لڑکی سے زیادتی کرنے والا پولیس افسر گرفتار

319

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوان لڑکے کے ساتھ تین دن تک زیادتی کرنے والا ملز پولیس افسر گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی غلام سرور گولہ کو آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کے حکم پر لڑکی شازیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد نے متعلقہ پولیس چوکی کے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تفتیش کے دائرے کو وسیع کردیا ہے جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی حفاظت کے پیشِ نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے بھاگ سے گھر سے بھاگی ہوئی 16 سالہ لڑکی شازیہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے ہتھے چڑھ گئی، جس کو اوچ پاور پلانٹ چوکی کے اے ایس آئی غلام سرور نے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہسپتال کے قریب پھینک دیا تھا۔

واضع رہے کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔