چمن: افغان بارڈر کے قریب ڈاکو گرفتار، لیویز ذرائع

218

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے علاقے چمن میں بارڈر کے قریب لیویز فورس کی کاروائی ،ایک ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار۔

اسسٹنٹ کمشنر حسین ہزارہ کے مطابق بارڈر پر چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں گینگ سرگرم تھا جس کا ایک ساتھی گرفتار کیا، ڈاکو سے مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد کر لی گئی ہے اور مذید تفتیش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کارنفرس میں مزید کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے۔