پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

87

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر سھاکی کور سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے عیسیٰ ولد ویدی سکنہ کیل کور کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے.