پنجگور حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

232

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل رات بلوچ سرمچاروں نے پنجگور تحصیل پروم کیل کور ایف سی چوکی پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں فورسز کو نقصان پہنچا،

ترجمان نے کہا کہ کہ دو مختلف اطراف سے ایف سی چوکی کو راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے.

مرید بلوچ نے کہا کہ ہمارے اسں طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.