پنجاب میں بلوچ طلبا پر ایک بار پھر حملہ

424

‎بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل رات ملتان کے علاقے گلگشت سٹی پلازہ کے سامنے ایم ایس ایف کے کچھ شرپسندوں نے بلوچ طلباء پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں تین طلباء شدید زخمی ہوئے، جنہیں بعد میں نشتر اسپیتال منتقل کیا گیا۔

‎انکا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ملتان میں بلوچ طلباء پر کئی گروپوں کے طلباء نے حملے کیئے ہیں لیکن اس بار حملے کا طریقہ کار بلکل مختلف تھا اس نے کہا کہ پچھلے حملے یونیورسٹی کے اندر کیے گئے تھے لیکن اس بار بلوچ طلباء پر یونیورسٹی سے باہر حملہ کیا گیا جسکی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ اسطرح کے حملے بلوچ طلباء کے لیے علم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہیں ۔

‎ہم جامعہ کی انتظامیہ اور بلوچستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کا نوٹس لیکر ایسے شرپسند گروپوں کے بارے میں تحقیقات کی جائے کہ کون ان کی پشت پناہی کر رہا ہے تاکہ ایسے شرپسندوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا جائے۔