پشین سے نوجوان کی لاش برآمد

788

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات لیویز کو دوران گشت کلی علیزئی سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

نوجوان کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔