یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ثوریں کور اور پرہ پُشت کے مقامات پہ ہمارے سرمچاروں کا پاکستانی آرمی کے ساتھ آمنے سامنے جھڑپ ہوا۔ پاکستانی فورسز کو گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں کی بھرپور مدد حاصل ہے، زمینی فوج بھی کثیر تعداد میں موجود ہے اور حملہ آور ہونے کے باوجود پاکستانی آرمی کو اس موجودہ آپریشن میں شدید جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے تحت اپنے دفاعی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ مقامات سے قابض کو پے درپے کاری ضرب لگانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ جبکہ پاکستانی فورس عام عوام کے جھونپڑیوں کو جلا رہا ہے، مال مویشی بڑی تعداد میں لُوٹ رہا ہے۔ بچوں اور عورتوں کو اغواء کرکے ہیلی کاپٹروں میں بٹھا کر اپنی فوجی کیمپوں میں منتقل کر رہا ہے۔
انہوں کہا کہ قابض آرمی کی مکمل انخلاء اور آزاد و خود مختیار ریاست آزاد بلوچستان کی بحالی تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔