مشکے و آواران میں بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

340

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران اور مشکے میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ13 اپریل بروز جمعہ کو سرمچاروں نے ضلع آواران تیرتیج میں پاکستانی فوج کی جک چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سات اپریل کو سرمچاروں نے مشکے کے علاقے بنڈکی میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔