شہدائے مرگاپ کی برسی پر کراچی ،یونان اور جرمنی کے مختلف شہروں میں ریفرنسز کا انعقاد۔ بی این ایم

238

 

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں کراچی ہنکین اورآج یونان کے دارالحکومت ایتھنز، جرمنی کے شہروں ہنوفر اور گٹنگن میں شہدائے مرگاپ شہید غلام محمد بلوچ، لالا منیر بلوچ اور شیرمحمد بلوچ کی نویں برسی کے موقع پر ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ کل کراچی ہنکین کی جانب سے منعقد پروگرام کے تمام ذمہ داروں نے شرکت کے علاوہ پارٹی انفارمیشن سیکریٹری انفارمیشن دل مراد بلوچ نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیامقررین نے شہدائے مرگاپ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدائے مرگاپ کی قربانیاں بلوچ قوم کا سرمایہ ہیں ،بلوچ قوم اپنے شہدا ء کے فلسفہ پر دشمن کے تمام جبر ودہشت گردی کے باوجود آج بھی گامزن ہیں اور اپنے قومی کے حصول تک شہداء کے را ہ پر اسی طرح قربانیوں کا تاریخ رقم کرتے ہوئے گامزن رہے گا ۔

شہدائے مرگاپ کے نویں برسی کے سلسلے میں آج یونان کے دارالحکومت ایتھنز، جرمنی کے شہروں ہنوفر اور گٹنگن میں شہدائے مرگاپ شہید غلام محمد بلوچ، لالا منیر بلوچ اور شیرمحمد بلوچ کی نویں برسی کے موقع پر ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنسز سے بات کرتے ہوئے کہا مقررین نے شہدا ء مرگاپ کی قربانی، فکر و فلسفے کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی جدو جہد کے بارے میں تفصیلی بحث کی۔ شرکا نے عہد کیا کہ ہم دنیا میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکن موجود ہیں وہ بلوچ قومی آواز کو مہذب دنیا تک پہنچانے میں پوری کوشش کریں گے اور شہدائے مرگاپ سمیت تمام بلوچ قومی شہدا کی منزل آزاد بلوچستان کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں گے اور بلوچ قومی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں گے۔