خاران : فورسز کا چھاپہ، 90 سالہ شخص معصوم بچے کے ہمراہ اغواء

253

خاران میں فورسز کا گھر پر چھاپہ ۔

چھاپے میں ضعیف العمر شخص اپنے نواسے کے ہمراہ اغواء ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق فورسز نے خاران کے علاقے جوژان  شیلگ محلہ میں چھاپہ مار کر ایک ضعیف المعر شخص کو اغواء کرلیا ۔

فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 90 سالہ محمد امین اور ایک بارہ سالہ بچہ عدنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ 90 سالہ ضعیف العمر محمد امین شہید نورالحق عرف بارگ کا دادا ہے۔