حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مشکے کے رہائشی دو نواجون بازیاب

130

حب سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال قبل حب سے فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو نوجوان گذشتہ روز بازیاب ہو گئے ۔

نصر اللہ ولد محمد اکبر سکنہ گجل اور نوکجو کے رہائشی  فیصل ولد محمد صدیق کو فورسز نے دو سال قبل حب سے اغواء کیا تھا اور گذشتہ روز حب سے ہی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔