نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو بھائی جانبحق ہوئے۔
موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے چخی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیویز نے ہسپتال منتقل کردیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد جانبحق ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ دونوں بھائی ہیں۔
جانبحق افراد کی شناخت اسماعیل ولد نذیر دہلکانی اور صدام ولد نذیر دہلکانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا واقع بتایا جاتا ہے۔