جعفرآباد: کار اور مزدا میں تصادم، دو بچے جاں بحق

264

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں کار اور مزدا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر کار اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور سات افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔