ترکی: 4 ماہ میں30 ہزار افغان مہاجرین کی آمد

162

ترک حکام نے بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے اب تک کے عرصے میں تیس ہزار افغان مہاجرین ترکی میں داخل ہوئے ہیں۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلُو نے مہاجرین کی آمد کی تفصیلات  دارالحکومت انقرہ میں بیان کیں۔

سوئلُو کے مطابق اپریل سے اب تک سات ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس اُن کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انقرہ حکومت کی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی نے افغان مہاجرین کی جبری واپسی کے عمل کو انتہائی سفاکانہ قرار دیا ہے۔