تربت: فورسز کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

205

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے تجابان کے علاقے سنگ آباد سے دوران آپریشن چار افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

دوران آپریشن خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، جبکہ لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت چار شمبے ولد محمد بخش، دلشاد ولد بوہیر، سخی داد ولد کریم بخش اور سبزل ولد میران سکنہ تجابان، سنگت آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ ضلع واشک کے علاقے سولیر سے گذشتہ ماہ دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت جمعدار ولد عبدالغنی سکنہ سولیر سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سولیر سے گذشتہ ماہ فورسز نے دوران آپریشن کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔