تربت: فورسز کا گھروں پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد

204

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے اور دوران چھاپہ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گوکدان میں فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے، دوران چھاپہ گھروں میں لوٹ مار کرنے سمیت خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

علاقائی ذرائع کے مطابق رسول بخش نامی شخص کے گھر میں فورسز کیجانب سے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں لاپتہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے.

جبکہ کیچ کے علاقے تجابان میں بھی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں.

واضح رہے ان علاقوں میں مواصلات کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بروقت اطلاعات موصول ہونے میں دشواری کا سامنا ہے.