بنوں میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 3 اہلکار زخمی

246

بنوں میں میر علی کھجور پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا-

ذرائع کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا جب فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی-

واقعے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے  میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے-