بمبور آپریشن : متعدد خواتین و بچوں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات

215

بمبور میں فورسز کی جانب سے شروع کی گئی زمینی و فضائی آپریشن میں متعدد خواتین وبچوں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بمبور کے گھیراؤ کیلئے کاہان سے سبّی، کرمووڈھ، ترتانی اور لہڑی کے اطراف سے آج الصبح فورسز نے پیشقدمی شروع کی جنکو فضائی کمک بھی حاصل تھی۔

علاقے میں فورسز کے داخلے کے ساتھ ہی عام آبادی پر بلا امتیاز شیلنگ شروع کی گئی، جبکہ زمینی فورسز نے متعدد گھروں کو تلاشی اور لوٹ مار کے بعد آگ لگادی اور ساتھ ہی بہت سے لوگوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق بہت سے مقامات پر عام لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق دن بھر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کرنے کی وجہ سے متعدد بچوں اور عورتوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا ہے، جسکی وجہ سے زخمی لوگوں کو علاج کیلیئے علاقے سے باہر لانا ممکن نہیں اسلیئے ہلاکتوں میں اضافے کی خدشات ہیں۔