بلوچ لبریشن ٹایئگرز نے سوئی میں ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

347

 

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے اپنے جاری کردہ بیان مٰیں کہاہے کہ ان کے سرمچاروں نے سوئی میں ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر راکٹوں اور دیگر جدید ہتیاروں سے حملہ کیا ہے۔

میران بلوچ نےمزید کہا ہے کہ ان کے سرمچاروں نے سوئی کے علاقے شاری دربار کے مقام پر ریاستی پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے کیمپ پر راکٹ لانچرز اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیتھ سکواڈ کے کیمپ کو بھی بھاری نقصان پہنچا، ان پر حملے کی زمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے ہم غیور بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی فوج اور اس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے دور رہیں کیونکہ بلوچ قومی مفادات کے خلاف کام کرنے والے ریاستی سہولت کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔