بلوچستان کے علاقے دشت سے دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

234

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے جتانی سے فورسز نے دو افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے، جن کی شناخت فدا ولد دوست محمد اور مراد جان ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے.

جبکہ بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق گھر میں موجود خواتین و بچوں کو زدوکوب کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.

تربت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو سال قبل گوکدان سے اغواء ہونے والا شخص صدیق ولد محمود بازیاب ہوگیا.

واضح رہے انہیں تین دیگر افراد کے ساتھ فورسز نے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ بازیاب نہیں ہوئے ہیں.